پارکنگ سٹینڈ ز کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ، شہری سراپا احتجاج 

پارکنگ سٹینڈ ز کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ، شہری سراپا احتجاج 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور پارکنگ کمپنی نے لاہور کے شہریوں پر پارکنگ بم گرا دیا ہے جس پر شہریوں کو اپنے ٹرک،گاڑیوں،رکشاؤں،بسوں،کوچز، ویگنوں سمیت موٹرسائیکلیں پارک کرنے کے لئے 100فیصد اضافے کے ساتھ پارکنگ فیس ادا کرنا پڑے گی، بتایا گیا ہے کہ پارکنگ فیس بڑھانے کا فیصلہ لاہور پارکنگ کمپنی بورڈ کے 15ویں اجلاس میں کیا گیا جبکہ اضافے کی منظوری کمشنر لاہور نے دے دی ہے، پارکنگ فیس میں ایک سو فیصد اضافے کے بعد پارکنگ فیس کی نئی شرح کے تحت شہریوں کو ایک موٹر سائیکل کی پارکنگ پر 10روپے کی بجائے 20روپے ادا کرنا پڑیں گے، اسی طرح گاڑی مالکان کو 30کی بجائے 50روپے اور ٹرک کے 200روپے ادا کرنا ہونگے۔اس حوالے سے ایک بہتر لاہور ذوالفقار گھمن سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا پارکنگ کی فیسوں میں اضافہ میرے علم میں نہیں ہے سو فیصد اضافہ کیسے ممکن ہے اس کی تفصیلات کمپنی سے طلب کی جائے گی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ہر محاذ اور ہر سطح پر ریلیف فراہم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے تحقیقات کرائیں گے کہ لاہور شہر میں پارکنگ فیس میں اضافہ کا فارمولہ کیا ہے طریقہ کار کے تحت اور اور کس کے حکم پر ایک دم سے فیسوں میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا کا نوٹس لیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -