لاہوریوں نے مریم صفدر کی سیاست کو مستردکر دیا،ثانیہ کامران

لاہوریوں نے مریم صفدر کی سیاست کو مستردکر دیا،ثانیہ کامران

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے کہاہے کہ مریم صفدر کی سیاست کو لاہور کی عوام نے بُری طرح مسترد کردیا ہے، اپوزیشن جماعتیں حوصلے سے کام لیں، انتخابات انشاء اللہ 2023 ء میں ہی ہونگے اورآئندہ بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں، شہیدہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، شہداء پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں اور شہدا ء کی قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

، بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بھارت کی ہرجارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مودی انسانیت کا سب سے بڑ ادشمن ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -