ایل ڈبلیوایم سی کا زیروویسٹ آپریشن، عملے کی ہفتہ وارچھٹی منسوخ 

      ایل ڈبلیوایم سی کا زیروویسٹ آپریشن، عملے کی ہفتہ وارچھٹی منسوخ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ صفائی آپریشن میں ترک کنٹریکٹر کی تمام مشینری نے حصہ لیا۔ادارے کی جانب سے شہر بھر کے بیشتر پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا اور ویسٹ کنٹینرز کو تر جیحی بنیادوں پر خالی کروایا گیا۔ خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی چیئرمین اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود کر رہے ہیں۔ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تما م افسران و عملے کی اتوار کی چھٹی کو منسوخ کر دی گئی۔ مزید سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے زیرو ویسٹ آپریشن مکمل ہونے تک تما م افسران و عملہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کیں اواراس سلسلہ میں انکا کہنا تھا کہ شہر کی مکمل صفائی ہونے تک آپریشن جاری رہے گااور شہریوں کو صاف ستھرا شہر دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔روزانہ کے آپریشن کے ساتھ ساتھ تمام بیک لاگ کو بھی کلئیر کیا جارہا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری فیلڈ میں موجودہے۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ لاہور شہر کی میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سر گرم عمل ہے۔ صفائی آپریشن کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا جا چکا ہے زیرو ویسٹ ہونے تک تمام افران و عملہ دیلڈ میں موجود رہیں گے۔ شہری بھی ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139  اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -