ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،فاطمہ چدھڑ

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،فاطمہ چدھڑ

  

ؒٓلاہور(لیڈی رپورٹر)WISEکے باہمی اشتراک سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے  سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں فاطمہ چدھڑ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے تشدد  سے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی  غیر سماجی تنظیموں (پارٹنر اورگنائزیشنز) کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ سماجی کارکن بشریٰ خالق  نے سیمینار میں تشدد سے متاثرہ خواتین کی داد رسی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں۔ تقریب میں  ڈائریکٹر جنرل ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید سمیت لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -