سقوط ڈھاکہ بھارت کے مکروہ عزائم کا نتیجہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

سقوط ڈھاکہ بھارت کے مکروہ عزائم کا نتیجہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ حکمرانوں کی مفادپرستی اور ازلی دشمن بھارت کے مکروہ عزائم کا نتیجہ ہے۔ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کا غم پوری قوم کے دِلوں پر ایسے زخم چھوڑ گیا ہے جن کا درمان آج تک ممکن نہیں ہوا۔حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہوتے تو سقوط ڈھاکہ جیسا سانحہ پیش نہ آتا۔ بے شک پاکستان کو توڑنے کی تحریک کو مکتی باہنی اور اس کے سرپرست بھارتی سرکار نے منطقی انجام تک پہنچایا لیکن ہمارے اس وقت کے حکمرانوں کی مفاد پرستی کی سیاست نے دشمن کے عزائم کو عملی جامعہ پہنانے میں قلیدی کردار ادا کیا جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں مرکز قومی زبان کے زیر اہتمام سقوط ڈھاکہ اور 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے پروقار تقریب  میں کیا۔

''بعنوان قائد کا پاکستان اور قومی زبان'' میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں  جسٹس (ر) محبوب احمد چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ، معروف صحافی و دنشوار مجیب الرحمن شامی، کالم نگار و دانشور حافظ شفیق الرحمن، معروف مصنف دانشوار و صحافی، طارق اسماعیل ساغر، سربراہ مرکز قومی زبان حامد انوار، ملک کی سیاسی و دینی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب میں مصنف ابوالحسن کی تصنیف ''سقوط ڈھاکہ '' کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ  پاکستان اگر ٹوٹا تو اس میں غیروں کی سازش اور کارروائیوں کے مقابلے میں اپنوں کی غلطیوں کو زیادہ کار فرما تھیں۔ بدقسمتی سے آج بھی ہمارے حکمران سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس واقعے سیسبق حاصل کرنے کی بجائے انہی راستوں پر گامزن ہیں جنہوں نے قوم کو لہوں کے آنسوں رولایا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -