الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آرفن کیئر پروگرام کی تربیتی ورکشاپ

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آرفن کیئر پروگرام کی تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے گلبرگ دفتر میں آج آرفن کیئر پروگرام کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر  موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے طلبہ وباہمت ماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں 12934یتیم بچوں کی گھروں میں کفالت کر رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن لاہور اپنے ڈونرز کے تعاون سے 1442مستحق اور یتیم بچو ں کی کفالت کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے بیوہ خواتین اور باہمت 500سے زائد بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے۔ الخدمت کی طرف سے جاری وظائف بچوں کی تعلیم، فلاح بہبود کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرفن بچوں کی ماوں کیلئے الخدمت مواخات پروگرام کے تعاون سے انہیں بلاسود قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر احمد حماد رشید نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات سے زائد شعبہ جات میں خدمت کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔الخدمت کے رضا کاروں نے سخت ترین حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔پروگرام کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -