ایجوکیشن یونیورسٹی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایجوکیشن یونیورسٹی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر گزشتہ  روز دستخط کیے گئے۔جس کی رو سے دونوں ادارے باہمی مفادات کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے یاداشت کے مطابق علم پر مبنی معیشت کے قیام اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے طالب علموں کو صنعت کی طرف راغب کرنے کے لئے ان کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنے حاصل کردہ علم کے زریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں دونوں ادارے باہمی تعاون سے ٹریننگ ورکشاپس منعقد کریں  گے۔

علاوہ ازیں پنجاب روزگار سکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلباء کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔مفاہمت کی اس یاداشت پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز)اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر  جمیل احمد جمیل نے دستخط کیے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پرفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ س معاہدے کے زریعے دونوں ادارے مل کر ملکی معیشت کی ترقی میں بہتر کردار ادا کر سکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -