مریم صفدر مسلسل قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہیں،ملک امانت

 مریم صفدر مسلسل قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہیں،ملک امانت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاہے کہ سینٹ کے الیکشن شو آف ہینڈ ہونے سے دھاندلی کا رانگ الاپنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے مریم صفدر مسلسل قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ہیں، ملک کے باشعور عوام نے ان کے ملک دشمن بیانیے کو بْری طرح مسترد کردیئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے تما م مطالبات غیر آئینی ہیں اور ان کی ڈیڈ لائن کو مسترد کرتے ہیں۔

، انہوں نے کہاکہ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں چھپابیٹھا ہے۔

،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے مینارپاکستان ناکام جلسے نے مافیا کو بے نقاب کردیا ہے اور لاہورکی باشعور عوام نے آئینہ دکھایا، اپوزیشن کا واویلا صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -