معاشی پالیسیاں از سر نوترتیب دی جائیں،شیخ شبیر
لاہور(سٹی رپورٹر) ملکی معیشت کو خسارے اور بحران کی مشکلات سے نکالنے کیلئے معاشی نظام میں ازسر نو پالیسیوں کا تعین انتہائی ناگزیر ہے۔ غربت مہنگائی بے روزگاری کے روگ سے مائیں اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک کی اکثریتی آبادی سیاسی معاملات سے بے خبر اور دو وقت کی روٹی پوری کرنے میں سرگرداں ہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کے ساتھ مسائل پر مشاورت کرے ان خیالات کا اظہار پی سی بی سی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے ایک بیان میں کیا۔