قوم شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ناصر سلمان
لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان کی گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان، ٹائیگر فورس لاہور اور انصاف وومن ونگ کی جانب سے شہداء اے پی ایس کی یاد میں منعقدہ تقریبات میں شرکت،تقریب سے ناصر سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے چھ برس ایک مشکل دن تھا جب پاکستان کی قوم شدید کرب سے گزری، آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ پر بدترین دہشتگردی انسانی تاریخ کا المناک واقعہ ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوئی، آج ملک میں مثالی امن اسی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہے، پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کے خاتمے کو یقینی بنایا ہے، پاکستان کی قوم شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں مثالی امن کیلئے دہشگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، تقریب میں آصفہ میر جنرل سیکرٹری لاہور، صبا بٹ میڈیا سیکرٹری، ارم اکمل فنانس سیکرٹری، بلال دھول، حاشر خان اور دیگر شریک ہوئے، ناصر سلمان نے گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔
، پاکستان میں ہر جوتھی بچی اور دسواں بچہ چائلڈ ابیوز کا شکار ہے،چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارا معاشرہ خطرناک حالات پر پہنچ رہا ہے، چائلڈ ابیوز اور بچوں کے تحفظ کیلئے والدین کا اہم کردار ہے جو کہ ادا نہیں کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت چائلڈ ابیوز کے حوالے سے قانون سازی اور عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے، چائلڈ ابیوز کے واقعات کی روک تھام اور بہتر تفتیش کیلئے ہرہفتے میں ورکشاپ منعقد کی جائیں، بچوں کے تحفظ اور جنسی استحصال سے بچاؤ میں سول سوسائٹی اہم کردار ہے، پنجاب حکومت کاوشوں کو کو سراہتی ہے اور مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔