گورنرپنجاب وزیر اعظم کے نظریے پر عمل پیرا ہیں،عظمت شاہ

گورنرپنجاب وزیر اعظم کے نظریے پر عمل پیرا ہیں،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی صوبے میں صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی شعبے کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔ گورنر پنجاب صوبے میں وزیراعظم  عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی سنگین انسانی خلاف ورزیوں کا حقیقی چہرہ اقوام عالم کو دکھانے میں گورنر پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے۔ 

پنجاب کی تاریخ میں اتنا فعال اور عوامی خدمت کا ریکارڈ رکھنے والے گورنر کی نظیر نہیں ملتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -