اساتذہ تنظیمو ں کا آج وزیر اعظم ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، جام صادق، رانا انوار، راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نا مد ا ر،افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر مشروط ریگولرائزیشن کے لئے بھجوائی گی سمری منظور نہیں ہو سکی۔ 19دسمبر کو سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کور کمیٹی اس ناانصافی اور غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف ہزاروں اساتذہ سمیت وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی۔وزیر اعظم عمران خان اور وقاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ ہے کہ فی الفور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرایا جائے۔