عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے،عزیز الرحمن

    عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے،عزیز الرحمن

  

لاہور(پ ر)  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری طلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر،ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق، مولانا حافظ محمداشرف گجر نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کاعقیدہ ہے کہ حضورؐاللہ کے سچے اور آخری رسول ہیں۔ ''ختم نبوت”سرکار دو عالم ؐ کا ذاتی خاصا ہے اور عقیدے میں اس کی اہمیت اس طور پر ہے کہ اس کا منکردائرہ اسلام سے خارج ہے۔

پوری امت کو عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے یک جان ہو کر جد و جہد کرنا ہوگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد وجہد ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -