امن کی پالیسی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،رخسانہ نوید

امن کی پالیسی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،رخسانہ نوید

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہاہے کہ نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کودکھا دیا ہے، پاکستان کی امن کی پالیسی کو بھارت کمزور ی نہ سمجھے، ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے،عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔

، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈا کررہا ہے جسے ہرمحاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیں گے، عالمی برادری کی مسلسل خاموشی لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، 16 دسمبر کا دن معصوم شہداء کا دن ہے، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس دردناک اور نا بھولنے والے سانحات ہیں، شہداء کی یاد میں آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے، شہداء کے خاندانوں کا صبر مثالی ہے، انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں کا قتل عام کیا، پاکستانی قوم کے حوصلے کوئی بھی پست نہیں کرسکتا، ملک دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستانی قوم متحدہے اور اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -