شاہراہوں پر عوام کی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی 

شاہراہوں پر عوام کی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کے وژن اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف کی ہدایت پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز تر کارروائیاں جاری ہیں۔  پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز  کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے گز شتہ ماہ کے دوران اپنے عزم ”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“کو اچھے طریقے سے نبھایااور لوگوں کی ہر لحاظ سے مدد کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول کی مختلف برانچوں نے ڈیپارٹمنٹ کی استعداد بڑھانے کیلئے مختلف ہیڈز کے تحت پراجیکٹس کا کام کیا۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے2995 مقدمات درج کرتے ہوئے 3014ملزمان گرفتار کر لئے۔دریں ا ثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے316اشتہاری اور16عدالتی مفروان کو گرفتار کیاجبکہ شاہرات پر دوران سفرمشکلات میں 14326مسافروں کو ہیلپ فراہم کی۔45گمشدہ بچوں کو بعد تلاش ورثاء ان کے والدین کے حوالے کیا،ناجائز تجاویزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے532عارضی تجاویزات ختم کروائیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے کہا ہے کہ کروناجیسی مہلک وباء کے دوران بھی پی ایچ پی اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض منصبی کی ادائیگی کا سلسلہ فرض شناشی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں 

مزید :

علاقائی -