نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کیساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے نایاب حیدر فوکل پرسن تعینات 

  نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کیساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے نایاب حیدر فوکل پرسن ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب انعام غنی نے نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے سید نایاب حیدر کو فوکل پرسن تعینات کردیا۔ نایاب حیدر صحافی، میڈیا ورکرز، بلاگرز اور آن لائن رائٹرز کے ساتھ جرائم پیش آنے کی صورت میں پنجاب پولیس کی جانب سے فوکل پرسن کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔: صحافی اور میڈیا ورکرز کے خلاف پیش آنے والے جرائم کی رپورٹنگ اور مانیٹرنگ میں نایاب حیدر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں گے ان کو بطور پولیس فوکل پرسن تقرری کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔ یاد رہے کہ نایاب حیدر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب پولیس کے بھی فرائض ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -