پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل، 3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

 پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل، 3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کر دی،احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، گرفتار ملزمان طارق وٹو، ولیت علی شاہ اور ظہور احمد کو عدالت کے روبر و پیش کیا گیا

، سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو عدالت نے پیشی سے استثنیٰ دے رکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضا بطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے۔ یادرہے ریفرنس میں نیب نے تین ملزمان کو پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا تھا۔

 یوتھ فیسٹیول 

مزید :

علاقائی -