ہنگامہ آرائی کیس، ایاز صادق،سلمان رفیق سمیت 18 ملزموں کی ضمانتیں کنفرم 

 ہنگامہ آرائی کیس، ایاز صادق،سلمان رفیق سمیت 18 ملزموں کی ضمانتیں کنفرم 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمدبٹرنے میاں نواز شریف کی 2018 ء میں پاکستان واپسی پر استقبال کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق سمیت 18 ملزموں کی ضمانتوں کنفرم کردیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایازصادق اور سلما ن رفیق سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا یہ مقدمات تھانہ شمالی چھاونی اور شاہدرہ ٹاؤن میں سیاسی بنیادوں پر درج کئے گئے،ملزمان کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی،عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا استعفے دینے کے بعد پی ڈی ایم گھر نہیں بیٹھے گی بلکہ میدان جنگ میں ہو گی، تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے،اب لانگ مارچ اور استعفے آئیں گے، وکٹ کی دونوں جانب کوئی نہیں کھیل رہا جس نے یہ کہا وہ خود کھیل رہا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -