پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،خواجہ برادران پیش،ایک گواہ پر جرح مکمل

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،خواجہ برادران پیش،ایک گواہ پر جرح مکمل

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے دو گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز نے مقدمہ کی گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصٰی پر جرح کی، گواہ نے عدالت کوبتایا سعد رفیق کا نام ریکارڈ میں موجود نہیں،گواہ پر جرح مکمل ہونے پر عدالت نے دیگر دو گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -