سینئر ٹریفک وارڈنز پروموشن کورس کی 4 روزہ ٹریننگ مکمل کروادی گئی

 سینئر ٹریفک وارڈنز پروموشن کورس کی 4 روزہ ٹریننگ مکمل کروادی گئی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے سینئر ٹریفک وارڈنز پروموشن کورس کی 4 روزہ ٹریننگ مکمل کروادی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق 4روزہ ٹریننگ میں چوہنگ ٹریننگ کالج میں زیر تربیت افسران کو اتھارٹی کے ورکنگ بارے بتایا گیا۔آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے تربیتی افسران کو ٹریننگ دی، اس موقع پرڈی ایس پی کوارڈینیشن آئی سی تھری ا صغر گورائیہ نے افسرا ن کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور بریف بھی کیا۔تربیتی کورس میں حصہ لینے والوں میں پنجاب بھر کے100 ٹریفک وارڈنز کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ون فائیو کال سنٹر،پکار 15سنٹر کی ٹریننگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ زیر تربیت افسران کو ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ای چالاننگ بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر تربیتی افسران کا کہناتھاٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلاناچاہیے۔جدید خطوط پر استوار ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ڈیوٹی سر انجام دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا کاکہناتھاکہ ٹریفک پولیس اتھارٹی کے جدید نظام سے بھرپور مستفید ہورہی ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -