کیمپ جیل میں قتل کا ملزم طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں دم توڑ گیا

کیمپ جیل میں قتل کا ملزم طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں قتل کا ملزم طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جیل انتظامیہ نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی  کاآغاز کر دیا۔جیل حکام کے مطابق  کے مطابق کیمپ جیل میں قتل کا ملزم 25 سالہ آغا فرزند کو طبیعت خراب ہونے پر جیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آغا فرزند گوالمنڈی کا رہائشی تھا۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا سامنے آئی ہے۔

 ملزم جاں بحق 

مزید :

علاقائی -