ڈکیتی، چوری کی کئی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات وقیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو سابق پرائس مجسٹریٹ سید ظفر زیدی کے گھرگھس کر ان کے بیٹے کو اسلحہ کے زورA پر یرغمال بنا کر2 لاکھ 60ہزار نقدی،14لاکھ50 ہز ا ر مالیت کے طلائی زیورات اور پسٹل لیکر فرار ہوگئے، فیصل ٹاؤن میں محسن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 6لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ہنجروال میں نعیم کے اہل خا نہ کو یرغمال بنا کر5 لاکھ65 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاون میں ڈاکو ؤں نے منور کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور گھر سے 3 لاکھ روپے ما لیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رائیونڈ سٹی میں ڈاکو فرحان کے گھر سے 3 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار،وحدت کالونی سے ڈاکو فرقان و فیملی سے 8 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں عبدالرحمان کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نشتر کالونی کے علاقہ میں داود خا ن کے اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نواں کوٹ کے علاقہ میں امجد 3 لاکھ 55ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,اسلام پورہ کے علاقہ میں شعیب سے 5 لاکھ 33ہزارروپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، لاری اڈا میں ہارون سے 2 لاکھ 27 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،نصیرآباد،گلبرگ،کاہنہ،وحدت کالونی اور ساندہ سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ، غازی آباد،ڈیفنس،لاری اڈہ،ہنجروال اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
وارداتیں