کورونا میں اضافہ کے باوجود پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم، عمر شیخ 

 کورونا میں اضافہ کے باوجود پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم، عمر شیخ 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ کے باوجود لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، لاہور پولیس نے کورونا وباء میں ہمیشہ فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا، محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور پولیس کے 500 افسران و اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے جبکہ 04 سپوت فرض کی راہ پر قربان ہوئے، سی سی پی او لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر میں 21 اہلکار متاثر ہوئے، جو تمام گھروں میں قرنطینہ ہیں، اسی طرح475 اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ فرائض سنبھالے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران بھی لاہور پولیس چاق و چوبند ہے۔ عمر شیخ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کورونا وباء سے ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -