پہلاٹی 20: کیویز کی شاہینوں کو 5وکٹوں سے شکست 

پہلاٹی 20: کیویز کی شاہینوں کو 5وکٹوں سے شکست 

  

آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی20میں 5وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ نے 154رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا میچ کے اختتام پر کپتان شاداب نے کہا کہ ابتداء میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا سکور نہیں کرسکے جو میچ میں شکست کی وجہ بنا اگلے میچ میں کم بیک کریں گے شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں نوجوان عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنا ئے پویلین لوٹ گئے۔ابھی پاکستانی ٹیم اس نقصان سے سنبھلا بھی نہ تھا کہ پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان جیکب ڈفی نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر محمد رضوان اور محمد حفیظ کو چلتا کردیا۔اگلے اوور میں اسکاٹ کگلیجن نے پاکستان کو ایک اور نقصان پہنچاتے ہوئے حیدر علی کی بھی وکٹ حاصل کر لی۔اختتامی اوورز میں فہیم اشرف نے جارحانہ کا بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18گیندوں پر 31رنز بنائے جس کی بدولت  قومی  ٹیم 150رنز کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی نے 4 اور کگلیجن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جیکب ڈفی نے اس میچ میں ایک مفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا اور وہ ڈیبیو پر ٹی20 میچ میں 4 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بالر بن گئے۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کپتان شاداب خان نے خطرناک اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کا بہترین کیچ لیا۔اگلے اوور میں حارث رف نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے ڈیون کونوے کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے چلتا کردیا۔21رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم سیفرٹ اور گلین فلپس وکٹ پر یکجا ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی اگلے اوور میں 34رن بنانے والے بلے باز حارث کی تیسری وکٹ بن گئے۔وہاب ریاض نے مشکل وقت میں ایک اور اوور میں 15رنز دے کر میچ نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال دیا اور ان کے اگلے اوور میں مچل سینٹنر نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 7گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔جیکب ڈفی کو شاندار بالنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا ٹی20میچ 20دسمبر بروز اتوار پملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -