فیفا ایوارڈز: سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیو ن کا اعلان 

فیفا ایوارڈز: سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیو ن کا اعلان 

  

 لندن(نیٹ نیوز) فیفا ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کا اعلان کردیا گیا2020 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور پولینڈ کے لیوانڈوسکی بھی شامل ہیں،فیفا ایوارڈ میں سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ انگلینڈ کی لوسی برونز نے اپنے نام کیا جب کہ پولینڈ کے رابرٹ لیونڈوسکی میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے سال کے بہترین فٹ بالر قرار پائے۔فیفا ایوارڈ میں جرمنی کے مینوئل نوئر سال کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا منتخب کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -