عامر میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، عرفان پٹھان
ممبئی(آئی ین پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عرفان پٹھان نے بھی قومی کرکٹر محمد عامر کے کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ کو الوداع کہنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں محمد عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں میرا عامر سے سامنا ہوا۔