پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل

پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل

  

کراچی(آئی این پی)پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ  کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔دوسرے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب،سندھ اور سدرن پنجاب نے اپنے، اپنے میچز جیت لیے۔سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 3 وکٹوں،سندھ نے خیبر پختونخواہ کو 69 رنز اور سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔جمعہ کوٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ناردرن کی ٹیم 38.4 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ناردرن کی طرف سے سہیل اختر نے 39 رنز بنائے۔فرحان شفیق اور نہال منصور صفر پر آؤٹ ہوئے۔سنٹرل پنجاب کی طرف سے صہیب اللہ، محمد علی،رضا علی ڈار،حسیب الرحمن اور کامران افضل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب نے ہدف 36.3 اوورز میں 7 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کر لیا،محمد فائق 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،ناردرن کی طرف سے فرحان شفیق اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم  میں  کھیلے جانے والے میچ میں سندھ نے خیبر پختونخواہ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ خیبر پختونخواہ نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سندھ  کی ٹیم 49.2 اوورز میں 281 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئی۔ جہانزیب سلطان اور عماد  عالم نے  پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے۔ جہانزیب سلطان  نے 43 اور عماد عالم نے 73 رنز بنائے۔ صائم  ایوب نے 55 اور رمیز عزیز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ عامر  خان نے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم  45.4 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سرور نے 79 رنز 91 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ سندھ  کی جانب سے غلام مدثر نے تین اور آرش علی خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بلوچستان  کی ٹیم نے 49.1 اوورز میں 9 وکٹوں  پر 229 رنز بنائے۔ تیمور خان  19 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو ئے۔ عبدالرحمان مزمل نے 45 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 44  رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے احسن بیگ نے تین جبکہ محمد علی خان اور محمد عرفان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ  کیے۔ سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف 43.5 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔  سدرن پنجاب نے 231 رنز بنائے۔ مختار احمد نے ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔ انہوں نے 127 گیندوں کھیلیں 13 چوکے اور ایک  چھکا لگایا۔ وقار حسین 59 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ نجیب اللہ، نذر حسین، زین اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -