بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی بورے والا کلب کو شکست

  بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی بورے والا کلب کو شکست

  

بورے والا(نمائندہ خصوصی)بورے والا کرکٹ کلب اوربی ٹی ایم کرکٹ کلب کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 263 رنز بنائے جس میں قیصر گڈی نے 50 رنز اور فاران احمد،عرفان رفیق اور گلریز صدف نے بالترتیب 49،39 اور 27 رنز کی عمدہ آننگز کھیلی جبکہ بورے والا کلب کی طرف سے آل راؤنڈر آرتضی نے 4 اور رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے جواب میں بورے والا کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 29 ویں اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس میں محمد عظیم اور عاطف نے 15،15 رنز بنائے۔

جبکہ بی ٹی ایم کی طرف سے ذیشان اور محمد نعمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے میچ میں 139 رنز سے کامیابی حاصل کی اس سے پہلے گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے کراؤن کرکٹ کلب وہاڑی کے خلاف مقررہ 30 اوورز میں 187 رنز بنائے جس میں عرفان رفیق،محمد نعمان اور فاران احمد نے بالترتیب 35،34 اور 25 رنز بنائے اور نمایاں سکورر رہے جبکہ کراؤن کرکٹ کلب کی طرف سے عمران گجر اور معاویہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے جواب میں کراؤن کرکٹ کلب نے 173 رنز بنائے جس میں علی رضا اور عمران گجر نے بالترتیب 40 اور 30 رنز بنائے بی ٹی ایم کی طرف سے محمد نعمان اور دوست محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بی ٹی ایم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 14 رنز سے کامیابی حاصل کی بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے پر سرپرست ڈاکٹر شاہد صدیق نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خراج تحسین پیش کیا بورے والا کرکٹ کے ساتھ میچ کلر کٹ میں جبکہ کروان کرکٹ کلب وہاڑی کے ساتھ میچ وائیٹ کٹ میں کھیلا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -