عامرکا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، انضمام

عامرکا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، انضمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد عامر کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے، اگر کھلاڑی اس طرح دل شکستہ ہوں گے تو یہ اچھی چیز نہیں ہے، عامر کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرنی چاہیے جبکہ مینجمنٹ کو بھی چاہیے کہ جب کسی بڑے پلیئر کو ڈراپ کریں تو اس کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے۔