عامر کی ریٹائرمنٹ پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عاقب

 عامر کی ریٹائرمنٹ پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عاقب

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اب ان کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ہے۔ 48 سالہ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا ہر کھلاڑی کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے،  عامر کے فیصلے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔عاقب نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو محمد عامر کی جب تک ضرورت تھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بے انتہاء سپورٹ کیا گیا۔

، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور وہاب ریاض کے ہوتے پاکستان کا باؤلنگ کمبی نیشن مضبوط ہے، محمد عامر کی اب قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، انہیں اب ٹی ٹونٹی لیگز پر فوکس کرنا چاہیئے۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -