خبیب نورما بی بی سی سپورٹس ’ورلڈ سپورٹ سٹار آف دی ایئر‘قرار 

    خبیب نورما بی بی سی سپورٹس ’ورلڈ سپورٹ سٹار آف دی ایئر‘قرار 

  

 ماسکو(نیٹ نیوز)روسی یو ایف سی فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو بی بی سی سپورٹس پرسنٹیٹی کے ’ورلڈ سپورٹ سٹار آف دی ایئر‘قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ایم ایم اے فائٹر نے 29 ناقابل شکست میچوں کے ساتھ ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 21 اکتوبر کو خبیب نے عبوری چیمپئن جسٹن گیٹھجے کو شکست دی جس کے بعد یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن نے اعلان کیا کہ یہ ان کے لئے جذباتی جیت تھی کیوں کہ انہوں نے صرف 4 ماہ قبل ہی اپنے والد، کوچ اور سرپرست عبد الناپ کو کھو دیا تھا۔خبیب، جنہیں کچھ لوگ اب تک کا سب سے بڑا مکس مارشل آرٹس فائٹر مانتے ہیں، نے گیتجے کے خلاف اپنی کامیابی کے فورا بعد اس کھیل سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ ایم ایم اے میں نورماگومیدوف کے 0-29 کے ریکارڈ میں یو ایف سی کے بینر تلے 13 مسلسل فتوحات شامل ہیں۔ انہوں نے 3 مواقع پر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور انہیں ایم ایم اے کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین فائٹرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -