ایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلوی ٹیم191 پر آؤٹ، بھارت کے دوسر ی اننگز میں 9 رنز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلوی ٹیم191 پر آؤٹ، بھارت کے دوسر ی اننگز میں 9 رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم  نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 9 رنز بنالئے او ر اس کو مہمان ٹیم پر62 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 پر آؤٹ ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم کی عمدہ باؤلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنزکپتان کوہلی نے بنائے آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹم پین 73 رنز بناکر نمایا ں رہے تھے جبکہ بھارت کی جانب سے ایشون نے بہترین باؤلنگ کی اور چار، یادیو نے تین جبکہ بمراہ نے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔