نیوزی لینڈ سے سیریز کا شدت سے انتظار ہے، کیٹ کروس

نیوزی لینڈ سے سیریز کا شدت سے انتظار ہے، کیٹ کروس

  

 لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ کی ویمن کرکٹر کیٹ کروس نے کہا کہ ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں نے ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس میں مجھے کامیابی بھی ہوئی  ویمن کرکٹر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کاشدت سے انتظار ہے اس سیریزمیں کوشش کروں گی کہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کروں یہ بہت اہم سیریز ہے اور سب سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ طویل عرصہ کے بعد ہمیں کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اس وقت کا بہت شدت سے انتظا ر تھا اور اب عمدہ پرفارمنس اولین ترجیح ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اب کرکٹ کا سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا وباء نے کھیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور اب ہمیں زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -