چار روزہ میچ، نیوزی لینڈ اے 226رنز پرآؤٹ: پاکستان شاہینز کے ایک وکٹ پر 15رنز 

چار روزہ میچ، نیوزی لینڈ اے 226رنز پرآؤٹ: پاکستان شاہینز کے ایک وکٹ پر 15رنز 

  

 آکلینڈ (این این آئی)پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ کے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان 15رنز بنا لئے۔ گزشتہ روز پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان شاہینز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے، شان مسعود 10 اور اظہر علی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور اگلے ورز کھیل کا آغاز کرینگے۔ پاکستانی شاہینز کے عابد علی ایک رنز  بنا کر ایڈ نٹل کی گیند پر بولڈ ہوئے، نیوزی لینڈ اے کی ٹیم اس سے قبل 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، راچن راویندرا نے 70، کیم فلیچر نے 57 اور نیتھن سمتھ نے 40 رنز بنائے، محمد عباس نے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، عماد بٹ اور یاسر شاہ نے 3، 3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -