مسٹر و جونیئر مسٹر شاہدرہ کے مقابلے کل ہوں گے

مسٹر و جونیئر مسٹر شاہدرہ کے مقابلے کل ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیرنگرانی اور شاہدرہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئر مسٹر شاہدرہ کے مقابلے کل سنگم تھیٹر کوٹ عبدالمالک میں منعقد ہوں گے جس میں پاور جم، مسٹر جم، چیمپئن جم، آصف جم، علی آئرن مین جم، عاصم جم، بلال فٹنس سنٹر، بابر جم، سونی سمراٹ جم، مجاہد جم، چوہدری جمیل جمل کے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں مقابلوں کا افتتاح شیخ فاروق اقبال صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور حافظ مدثر علی صدر(ایس بی بی اے) کریں گے مقابلوں کے مہمان خصوصی چوہدری انور مقبول سیاسی و سماجی رہنماء ہوں گے۔
 اور دیگر مہمانوں میں سعد میر، شعیب اختر، میاں شفاقت، طیب علی، ملک خرم، سلیم سنی جٹ، اشتیاق احمد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ملک محمد علی اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بابر نذیر ہوں گے۔