پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیار یوں کا آغاز 

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیار یوں کا آغاز 

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا جس سے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری ہے اور پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کئی ایک معاملات حل طلب ہیں جن میں پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل سر فہرست ہے۔اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے تاہم پی سی بی نے شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری قرار دے دیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود فروری مارچ میں پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے کیونکہ پورے سال میں اس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے ونڈو دستیاب نہیں،3سالہ رائٹس سرکل بھی مکمل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے جب کہ اگلے برس پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیک ٹو بیک سیریز کی وجہ سے بھی دوسری ونڈو نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے مجبوریوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -