جونیئر سکواش چیمپئن شپ، بوائز انڈر 19 کا ٹائٹل نور زمان نے جیت لیا
اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل جونیئر سکواش چیمپین شپ میں بوائز انڈر 17میں پی اے ایف کے محمد حمزہ خان اور بوائز انڈر 19 کا ٹائٹل نور زمان نے جیت لیا۔ بوائز انڈر 17 فائنل میں پی اے ایف کے محمد حمزہ خان کے پی کے حذیفہ زاہد کو 11-3، 11-3 اور 11-6 سے ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 13 منٹ تک جاری رہا۔بوائز انڈر 19 فائنل میں پی اے ایف کے نور زمان نے اشہاب عرفان کو شکست دی۔
کو 4۔11، 7-11، 11-6، 11-7 اور 11-7 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔دونوں کے درمیان میچ 35 منٹ تک جاری رہا۔ فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل عامر مسعود تھے جنہوں نے فاتح ف کھلاڑیوں میں انعامی رقم اور ٹرافی تقسیم کیں۔