برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

       برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن(اے پی پی) لان ٹینس ایسوسی ایشن اور برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے کی جانب سے برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ  میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے  اور  ہیتھر واٹسن  بھرپور شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ روہیمپٹن کے نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلا جائے  گا۔ برطانوی سٹار اینڈی مرے کے بھائی جیمی مرے اور لان ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں سال میں ہوم سرزمین پر یہ تیسرا ٹینس ٹورنامنٹ کرایا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ 20 دسمبر سے شروع ہو کر تین دن جاری رہنے کے بعد 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ 30 لیگ میچز کا فارمیٹ ہے جس میں 16 مرد اور خواتین کھلاڑی نبرد آزما ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے میچز  آسٹریلین اوپن کی طرز پر کھیلے جائیں گے جو آئندہ سال فروری میں میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد گرینڈ سلام کی تیاری بھی ہے۔ڈین ایونز، ہیتھر واٹسن، اینڈی مرے، یما رادوکانو، کیمرون نورری، ہیریئٹ ڈارٹ، جے کلارک، جوڈی برج اور جیمز وارڈ نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔جیمی مرے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے کھلاڑی آئندہ ٹینس سیزن شروع ہونے سے قبل خود کو وارم اپ کرنے کا موقع حاصل کرنے کے خواہاں تھے۔جمی مرے نے کہا کہ رواں سال ایک ایسا غیر معمولی سال رہا ہے جس میں کھیلوں کے لئے بہت ساری رکاوٹیں رہی ہیں۔اینڈی مرے نے رواں سال اگست کے آخری ٹینس ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلے میں نومی براڈی کو شکست دی تھی۔ برطانوی ٹینس سٹار اور سابق ومبلڈن سنگلز چیمپئن اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی موجودہ عالمی رینکنگ میں 122 ویں نمبر پر ہیں۔ مرے رواں سال  ستمبر میں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رانڈ میں سوئس سٹار سٹین واورینکا سے ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں کھیلے گئیکولون انڈور ٹینس ایونٹ کے افتتاحی رانڈ میں بھی مرے کو  ہسپانوی ٹینس سٹار فرنینڈو ورڈاسکو نے شکست دی تھی۔