عماد وسیم کی سالگرہ، اہلیہ ثانیہ اشفاق کا محبت بھرا پیغام شیئر

 عماد وسیم کی سالگرہ، اہلیہ ثانیہ اشفاق کا محبت بھرا پیغام شیئر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ا?ل راؤنڈر عماد وسیم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے مزید کئی سال ان کے ساتھ گزارنے کیلئے پرجوش ہیں۔ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت شخص کو سالگرہ کی بہت مبارکباد، آپ کا بطور شوہر ساتھ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ا?پ کے ساتھ میری زندگی بہت بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں ا?نے والے مزید کئی سال ا?پ کے ساتھ گزارنے کیلئے پرجوش ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -