ٹیم مینجمنٹ کی انا کے باعث پاکستان کرکٹ کو نقصان ہورہا،کامران

ٹیم مینجمنٹ کی انا کے باعث پاکستان کرکٹ کو نقصان ہورہا،کامران

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کی انا کی وجہ سے پاکستان کرکٹ نیچے کی طرف جارہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 38 سالہ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا حالانکہ ان کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، وہ ہر لیگ میں پرفارم کررہا ہے اسلئے اسے زیادہ فرق نہیں پڑیگا اور زیادہ نقصان پی سی بی کا ہی ہوگا، عامر کا یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کیلیے بھی اچھا نہیں ہے ان کی پاکستان کرکٹ کے لئے بہت خدمات ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -