سکالر شپ پر پڑھنے والے طلباء کو سہولیات دی جارہی ہیں، کامران بنگش 

  سکالر شپ پر پڑھنے والے طلباء کو سہولیات دی جارہی ہیں، کامران بنگش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم نے فرنٹئیر ایجوکیشن فاونڈیشن کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے فاونڈیشن اپنا کردار مزید فعال بنائیں، صوبے میں بین الاقوامی سکالرشپس کے حصول اور طلبا ء کی سہولت کیلئے فیسیلٹیشن سنٹر بنایا جائے گا، بیرونی ممالک میں سکالرشپس پر پڑھنے والے طلبا و طالبات کو سہولیات دی جارہی ہیں، صوبہ کے چھ سو سے زائد طلبا و طالبات بیرونی ممالک میں فاونڈیشن کے اخراجات پر مطالعہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر فرنٹئیر ایجوکیشن فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر نے معاون خصوصی کامران بنگش کو ادارے کی خدمات اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاونڈیش صوبہ کے پرائیویٹ سیکٹر میں جاری اعلی تعلیمی اداروں کو مالی امدادفراہم کررہا ہے جن میں تعلیمی اداروں کو قرضوں کی فراہمی، طلبا و طالبات کی مالی معاونت اور بیرونی ممالک میں سکالرشپس کے ذریعے طلبا ء کو تعلیم کی فراہمی شامل ہے۔ معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کیلئے فاونڈیشن منصوبہ سازی کررہا ہے جہاں ایک چھت تلے ہر طرح کے تکنیکی سکلز مہیا کئے جائینگے۔ معاون خصوصی نے پشاور میں سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سکول کے قیام کیلئے بروقت منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی ممالک میں سکالرشپس کے حصول کیلئے صوبہ کے طلبا کیلئے فیسیلیٹئشن سنٹر کا قیام بھی ناگزیر ہے۔ معاون خصوصی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چائنہ زبان کو سیکھنے کیلئے چھ سو سے زائد طلبا چین میں زیرتعلیم ہے جس کے تمام تر اخراجات فاونڈیشن اور چینی حکومت برداشت کر رہی ہے جبکہ ترکش، رشیا اور جرمنی زبانوں کی تعلیم کا مرحلہ بہت جلد شروع کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ ایمبیسیوں کیساتھ روابط استوار کئے جاچکے 

مزید :

صفحہ اول -