شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن مددکر ناحکومت کی ذمہ داری ہے، علی محمد خان 

  شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن مددکر ناحکومت کی ذمہ داری ہے، علی محمد خان 

  

شیرگڑھ(نا مہ نگار) وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کرنا اللہ پاک کی طرف سے عظیم تحفہ ہے اپنی دھرتی کیلئے شہادت دینے والے اور ان کے خاندان ہمارے لئے قیمتی اثاثے ہیں۔ جسے ہر صورت عزت و احترام دیا جائے گا انکی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی شہید ہونے والے کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے وہ ضلع مردان کے علاقے دڑہ لوند خوڑ (تحصیل تخت بھائی)میں لائن اف کنٹرول باکسر سیکٹر کے مقام پر بھارتی افواج کی اشتغال انگیر فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک ارمی کے 35سالہ نائیک شاہ جھان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے انھوں نے اس موقع پر فاتحہ پڑھی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر  پی ٹی آئی کے  صوبائی رہنماء انجینئر عادل نواز خان سوگوار خاندان کے افراد علاقے کے مشران شہید ہونے والے  نائیک شاہ جھان کے دو بھائی قاری انور شاہ،قاری غالب شاہ  ان کے ساتھ پیٹی بند ساتھی حوالدار سید احمد خان، حولدار نصراللہ خان،سپاہی ارشد خان کے علاوہ شہید کے6 سالہ کمسن بیٹا عبداللہ اور 3 سالہ کمسن بیٹی مسماۃ عنابیہ بھی موجود تھیں انھوں نے بچوں سے پیار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو تسلی دی کہ ہم اپ کے غم و دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اپ کو ہر گز اکیلا نہیں چھوڑینگے بعد میں انھوں نے شہید کے مزار پر قومی پرچم لگا کر قران خوانی کی اور دعائے معفرت مانگتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاشہید کا تعلق انتہائی غریب خاندان اور پسماندہ علاقے سے ہے

مزید :

صفحہ اول -