ایم پی اے راجہ اظہر کا کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کو خط

ایم پی اے راجہ اظہر کا کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کو خط

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سی ای او کورنگی کریک کو خط لکھا کمشنر کراچی کو ارسال کیے خط کے متن میں راجہ اظہر نے کہا کہ حلقہ پی ایس 97 کورنگی قیوم آباد سمیت دیگر مختلف علاقوں میں دکاندار مان مانی قیمتوں پر اشیاء خردونوش فروخت کررہے ہیں حلقے میں موجود منافع خوروں کے سخت کاروائی یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر  نے ایڈمنسٹریٹرکراچی اورسی ای او کورنگی کریک کوخط میں علاقیمیں اسٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قیوم آباد کورنگی کریک پر اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائیتاکہ متوقع واقعات میں کمی لائی جاسکیاسٹریٹ لائٹس کی عدم سہولت کے باعث لوٹ مار اور جان لیوا حادثات معمول بن گئے ہیں انہوں نے کہا 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مسیحی برادری جوش و خروش سے مناتے ہیں سڑکوں پر اندھیرے کے باعث بھٹائی کالونی جرائم پیشہ عناصر کے لیے گڑھ بن چکا ہیکرسمس سے قبل صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کا قیام یقینی بنایا جائیرکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل کی نشاندہی اور حکومتی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے آواز بلند کرنا اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -