منڈی بہاؤالدین، ڈاکوؤں کی بینک وین پرفائرنگ، گارڈ جاں بحق، ایک کروڑ روپے لوٹ لئے 

منڈی بہاؤالدین، ڈاکوؤں کی بینک وین پرفائرنگ، گارڈ جاں بحق، ایک کروڑ روپے ...

  

   منڈی بہاوالدین (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی کے قریب نیشنل بنک مین برانچ سے مرالہ برانچ کیلئے کیش لیکر جانے والی گاڑی کے گارڈز پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک گارڈ فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی بنک ڈکیتی کا شور پڑتے ہی ڈی پی او سید علی رضاموقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گارڈ غلام رسول اور عارف نیشنل بینک مین برانچ غلہ منڈی سے ایک کروڑ سے زائد کا کیش لیکر جارہے تھے کہ بینک سے چند گزکے فاصلے پر ڈاکوؤں نے گھیر لیااور شدید فائرنگ شروع کردی، غلام رسول نامی گارڈ ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈاکوساری رقم اپنے تھیلے میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

بینک وین ڈاکہ

مزید :

صفحہ آخر -