شیخ رشید نے ٹوئٹر پر تین اکائونٹس کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر تین اکائونٹس کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر تین اکائونٹس کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرتین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ اس سے قبل وہ اپنی سابقہ اہلیہ جمائما سمیت تقریباً ڈیڑھ درجن افراد اور اداروں کو فالو کررہے تھے۔عمران خان ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جو ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً بیانات دیتے ہیں۔ ان کا شمار مقبول ترین سیاسی رہنماو¿ں میں ہوتا ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔

ٹوئٹر پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پرانتہائی مقبول گردانے جانے والے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے۔ٹوئٹر پروفائل کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد55 لاکھ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -