سروس ٹریبونل کا کیس کو دوبارہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو از سر نو جائزہ لینے کے لئے بھیجنے کا حکم 

سروس ٹریبونل کا کیس کو دوبارہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو از سر نو جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹرر)صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کچھ نیوز چینلز پر چلنے والی خبر کی وضاحت دینا چاہتی ہے جس میں سروس ٹریبونل کی موجودہ سیکرٹری اسمبلی نصراللہ خٹک اور ایڈیشنل سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی کے درمیان چلنے والے کیس کے بارے میں فیصلہ دیا گیا ہے, سروس ٹریبونل نے کیس کو دوبارہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو از سر نو جائزہ لینے کے لئے بھیجنے کا حکم دیا ہے. یہ
 کیس کافی عرصہ تک چلتا رہا جس پر پہلے بھی سروس ٹریبونل نے ڈی پی سی کو فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کئے. تب ڈی پی سی نے اپنی سفارشات میں نصراللہ خٹک کو سیکرٹری اسمبلی تعینات کیا تھا جبکہ ایک بار پھر سروس ٹریبونل نے ڈی پی سی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے فیصلہ دے۔

مزید :

صفحہ آخر -