بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیا،حقیقت برعکس ہے،اسدمجید

بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیا،حقیقت برعکس ...
بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیا،حقیقت برعکس ہے،اسدمجید

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکامیں متعین پاکستانی سفیراسدمجید خان کاکہناہے کہ بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیاجبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں،دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہدموجودہیں،اسدمجیدکاکہنا ہے کہ بھارت خطے کوعدم استحکام کی جانب دھکیل رہاہے،بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کوبھی سبوتاژکرناچاہتاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -