دودھ کیلئے رونے والے 20دن کے بھانجے کو ماموں نے زمین پر پٹخ کر مار ڈالا

دودھ کیلئے رونے والے 20دن کے بھانجے کو ماموں نے زمین پر پٹخ کر مار ڈالا
دودھ کیلئے رونے والے 20دن کے بھانجے کو ماموں نے زمین پر پٹخ کر مار ڈالا

  

خانقاہ ڈوگراں (ویب ڈیسک)خانقاہ ڈوگراں میں ماموں نے دودھ کیلئے رونے والے 20دن کے بھانجے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

نواحی گھنیاں غازی کی اللہ معافی گزشتہ روز شوہر غلام مرتضیٰ سے جھگڑے کے بعد20روز کے بیٹے محمد ضمیر کو لیکر پڑوس میں واقع اپنے میکے چلی گئی  جہاں رات گئے نومولود دودھ کیلئے رونے لگا،نیند خراب ہونے پر بچے کا ماموں عمران ولد فیروز طیش میں آگیا اور روتے ہوئے بھانجے کو اٹھا کر زمین پر دے مارا۔ شیر خوار کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

بچے کے باپ غلام مرتضیٰ نے ساس صفیہ بی بی اور سالے محمد عمران کیخلاف بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔

مزید :

جرم و انصاف -