سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے باعث پرنسپل سیٹ پر ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس یحییٰ آفریدی معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے،بینچ ایک جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا، بینچ دو میں جسٹس منظور ملک،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئندہ ہفتے دو بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے،بینچ ایک جسٹس مشیر عالم،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -