خدمت کے سفرکے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،وزیراعلیٰ پنجاب

خدمت کے سفرکے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،وزیراعلیٰ پنجاب
خدمت کے سفرکے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ خدمت کے سفرکے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،منفی سیاست کو 22 کروڑعوام مستردکرچکے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وفاقی وزیرغلام سرورنے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پرزور مذمت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خدمت کے سفرکے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،منفی سیاست کو 22 کروڑعوام مستردکرچکے،وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کاسفرشروع ہوچکا،ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظرانداز کیاگیا،ہماری حکومت نے یکساں ترقی کاوژن دیاپی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -